the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نظام آباد:17؍ ستمبر ( اعتماد نیوز) ضلع اقلیتی بہبود عہدیدارپی موہن لال کی اطلاع کے بموجب ریاستی حکومت کی جانب سے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ 2015-16 فریش اور رینول (Fresh & Renewal) درخواست گذاروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آن لائن رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 30 اکتوبر2015ء مقرر ہے اور سال 2014-15ء طلباء کو بھی اطلاع دی جاتی ہے کہ فریش اوررینول زیر تعلیم طلباء بھی مقررہ تاریخ 20؍ستمبر2015ء سے قبل آن لائن رجسٹریشن کروالیں۔علاوہ ازیں پی موہن لال نے بتایا کہ ضلع نظام آبادمیں متعلقہ منڈل کے شادی مبارک استفادہ کنندگان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ (آن لائن) مکمل کردہ درخواستیں معہ اصل دستاویزات جس میں انکم سرٹیفکٹ‘ کمیونٹی سرٹیفکٹ‘ لڑکی اور لڑکے کا آدھار کارڈ‘ بنک اکاونٹ پاس بک‘ شادی کا



رقعہ‘ فوٹو اور تاریخ پیدائش کا صداقت نامہ بھی منسلک کریں۔اس کے علاوہ استفادہ کنندگان کو اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے کہ شادی مبارک اسکیم کیلئے درخواست داخل کرنے کے دوران Saving Account کا ہی استعمال کریں۔ زیرو بیالنس اکاونٹ‘ اسٹوڈنٹ اکاونٹ کے نمبر کے اندراج پر رقم کی منتقلی کے دوران مشکلات کا سامناہے۔ تکمیل شدہ فارمس متعلقہ منڈل کے تحصیل آفس میں جلد ازجلد داخل کردیں تاکہ تصدیق کے بعد دفتر محکمہ اقلیتی بہبود نظام آباد کی جانب سے رقم کی منظوری عمل میں آسکے۔ شادی کے وقت لڑکی کی عمر 18 سال مکمل ہو اور لڑکے کی عمر 21 سال مکمل ہونا لازمی ہے۔ بصورت دیگر درخواست مسترد کردی جائے گی۔ مزید اطلاع دی جاتی ہے کہ عقد ثانی (دوسری شادی) کے عاقد و عاقدہ شادی مبارک اسکیم کیلئے اہل نہیں ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.